ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا مویشی منڈی کا دورہ، منڈی میں موجود سہولیات کاجائزہ لیا

ہفتہ 31 مئی 2025 12:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور شاہد اقبال خٹک نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے منڈی میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملہ سے انتظامات کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور شاہد اقبال خٹک نے بعد ازاں تندوروں اور کباب شاپس کا معائنہ کیا ، اس دوران روٹی کا وزن کم پائے جانے اور سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ علاوہ ازیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، سڑکوں پر مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور انہیں وارننگ جاری کی گئی۔