روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے، یوکرین

ہفتہ 31 مئی 2025 14:55

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاہے کہ استنبول میں ہونے والے جنگ بندی مزاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔ روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا تھا کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راونڈ کیلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں کرسکی جس میں جنگ بندی کے شرائط موجود ہوں۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے باضابطہ ایجنڈا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے روس کی جانب سے ہر وہ حربہ استعمال کیا گیا جس کی بدولت مذاکرات بینتیجہ رہے۔ولادیمیر زیلنسکی نے خدشے کا اظہار کیا کہ روس وہی شرائط دہرائے گا جسے یوکرین پہلے بھی مسترد کرچکا ہے۔