راولپنڈی، قتل کیس میں ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت، 13سال قید،10لاکھ ہرجانے کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)راولپنڈی کی عدالت نے 2شہریوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم محمد رازق کو 2مرتبہ سزائے موت، 13سال قید اور 10لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں 2مرتبہ سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم کو ضرر کے جرم میں 3سال قید اور 1لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :