ضلعی انتظامیہ ملتان کی کارروائی، مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری اور اوور چارجنگ پر 5 افراد گرفتار

ہفتہ 31 مئی 2025 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے حکم پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری اور اوور چارجنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے ماڈل کیٹل منڈی سامورانہ اور مویشی منڈی جسونت نگر میں اوور چارجنگ کرنے والے 5 بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے ،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے عوامی شکایات پر زائد نرخوں کی پرچی کاٹنے والے ملزمان کو موقع پر پکڑا۔

اس موقع پر اے سی صدر زاہد اقبال نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے قائم منڈیوں میں مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔زاہد اقبال نے کہا کہ جانوروں کی خرید و فروخت پر سرکاری فیسوں کے علاوہ بھتہ خوری کرنے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :