ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو کو معطل کردیا

اتوار 1 جون 2025 15:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو سب انسپیکٹر جمیل احمد سولنگی کو معطل کرکے لائین رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال جیسے اہم فریضے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے گڑھی خدابخش بھٹو تھانے کی حدود میں بدامنی کے باعث عام لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی تھی، جس کا پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رابطہ کرکے اپنے خدشات کا اظہار کیا جس کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے گڑھی خدابخش بھٹو تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن رپورٹ کرنے کا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :