ریسکیو 1122کوہاٹ نے ماہ مئی کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی

مجموعی طور پر 507ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں،رپورٹ

اتوار 1 جون 2025 17:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ریسکیو 1122کوہاٹ نے ماہ مئی کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ریسکیو 1122کوہاٹ کو ماہ مئی 2025میں 7003کالز موصول ہوئیں جن میں 3975غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز جبکہ 2685 ایمرجنسی یا انفارمیشن پر مبنی کالیں تھیں۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122کوہاٹ کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر مجموعی طور پر 507حادثات میں اپنی خدمات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کوہاٹ نے گزشتہ ماہ مئی 2025 کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 15سیکنڈ میں 497 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔گزشتہ ماہ کے دوران 49 روڈ ٹریفک حادثات، 223 میڈیکل ایمرجنسی ،20 آگ لگنے، 26 دیگر ہنگامی صورتحال (ریکوری)، 14 گولی لگنے اور 1بم دھماکہ جبکہ پانی میں ڈوبنے کے 6 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے ساتھ 497 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا. ایمرجنسی واقعات میں کل 511 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 14افراد جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :