کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی

خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی

اتوار 3 اگست 2025 12:30

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء) جائیداد کے تنازع پر دیور نے اپنی غیر ملکی بیوہ بھابھی کو دو گولیاں مار دیں، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر15 ملت گارڈن کے قریب جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھر کے اندر پیش آیا اور ملزم دانش فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔