اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی کا منڈی مویشیاں کا دورہ، بیوپاریوں اور خریداروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

اتوار 1 جون 2025 17:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے منڈی مویشیاں کا دورہ کرکے بیوپاریوں اور خریداروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ،ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے عیدقربان کے موقع پر منڈی مویشیاں میں اپنے دوسرے وزٹ کے دوران بیوپاریوں سے بات چیت کرکے انکے مسائل بھی معلوم کئے ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر اور دوسرا متعلقہ سٹاف بھی انکے ہمراہ تھا،اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور لائیوسٹاک کے عملے کو بھی ضروری ہدایت دیں،انہوں نے جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی اور پارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :