الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے دفتر بنڑ مینگورہ میں چرم ہائی قربانی مہم 2025 کیلئے اجلاس

اتوار 1 جون 2025 18:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے دفتر بنڑ مینگورہ میں چرم ہائی قربانی مہم 2025 کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضیا اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عہدیداران، رضاکاروں اور نمائندگان نے شرکت کی اور مہم کے اہداف، منصوبہ بندی، رضاکاروں کی تربیت اور عوامی آگاہی پر بات چیت کی گئی۔ضیا اللہ نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن قربانی کے گوشت کو مستحقین تک پہنچانے اور کھالوں کو فلاحی کاموں میں استعمال کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ قربانی کی کھالیں عطیہ کریں تاکہ خدمات میں تعاون ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :