Live Updates

غ*گرینڈ جرگہ تحصیل تخت بھائی نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

اتوار 1 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)گرینڈ جرگہ تحصیل تخت بھائی نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گرینڈ جرگہ کے کنوینئر نعمان یوسف نے تخت بھائی میں جاری ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر گورنر خیبر پختونخواہ کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں تمام سیاسی و علاقائی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں نوے فیصد ریکوری کے باوجود اٹھارہ سے بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس پر ہم کل احتجاج کررہے ہیں گورنر نے کہا کہ بجلی چوری کے سدباب میں جرگہ ممبران بھی واپڈا سے تعاون کریں اور محکمہ کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے قومی مجرموں کا راستہ روکا جائے ، انہوں نے فوری طور پر پیسکو چیف سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کہ کہ جرگہ ممبران سے ملیں اور انکے جائز مسائل کو فورا حل کیا جائے ، گورنر خیبرپختونخوا کی فوری مداخلت پر جرگہ ممبران نے احتجاج کو فوری طور پر ملتوی کردیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پر ہم گورنر خیبرپختونخوا کے مشکور ہیں گرینڈ جرگہ کے وفد میں پی پی پی صوبائی نائب صدر شعیب عالم خٹک، سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ صاحب ، پی پی پی ضلعی رہنما اورنگزیب خان ، جماعت اسلامی کے فضل ربانی ایڈوکیٹ ، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد سعید ، مسلم لیگ ن کے میاں عبدالرحمان ،پی پی پی رہنما اسد خان، جاوید اقبال ناظم، تحریک تحفظ چئیرمین سردراز خان،حاجی محمد یوسف، میاں سعید اللّٰہ خان،شاہ حسین ایڈووکیٹ، عمران خان، یوتھ پارلیمنٹ کے علامہ محمد صدیق ، پریس کلب کے صدر مسلم صابر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات