ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا ہاؤسنگ سکیموں اور عمارتوں سے واجب الادا رقوم کی وصولی پر زور

اتوار 1 جون 2025 21:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے واضح کیا ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں اور عمارتوں سے بقایا جات کی وصولی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے منصور احمد خان اور تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی کہ وہ ریکوری کے عمل کو بروقت اور موثر بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آرڈی اے نے اس کو اتھارٹی کے جاری آپریشنز کا ایک کلیدی فوکس ایریا قرار دیتے ہوئے محکمہ جات کے درمیان مربوط تعاون پر خاص زور دیا اور عملے کو ریکوری کے طریقہ کار کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ امور میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آر ڈی اے کی مالی استحکام براہ راست راولپنڈی کے شہریوں کو بہتر اور موثر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت سے منسلک ہے، اس لیے بقایا جات کی وصولی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آر ڈی اے اپنے فرائض کو مکمل احسن طریقے سے ادا کرنے اور وسائل کے موثر انتظام کے ذریعے پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :