کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں مویشیوں پر کانگو سے بچائو کے اسپرے کا عمل جاری

اتوار 1 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) صوبائی وزیر حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی، سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق ترین کی ہدایات پرکوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں مویشیوں پرکانگو سے بچائو کے اسپرے کا عمل جاری ہے ،کانگو وائرس کی شکل میں ایک جان لیوا مرض ہے جو مویشیوں کے زریعے انسانی جانوں کو متاثر کرتا ہے ، اس سے پیشگی بچا کے لئے ضلع سوراب میں بروقت اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں شہر کی مویشی منڈی سمیت ان مقامات پر جہاں مختلف علاقوں سے عید قربانی اور دیگر ضروریات کے لئے جانور لائے جاتے ہیں ، اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ اس ملک وائرس سے بچا کا بروقت سدباب ہو اور انسانی جانوں کو اس کی ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :