
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
جمعرات 14 اگست 2025 20:15

(جاری ہے)
قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسے وطن کا حصول تھا جس میں کتاب و سنت کی عملداری ہو۔ پاکستان کے آئین میں قرارداد مقاصد شامل ہے جو اللہ کی حاکمیت کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ اسی طرح آئین پاکستان میں کتاب و سنت کی عملداری کی ضمانت دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کئی مقامات پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
بینکوں میں سودی لین دین، بڑے ہوٹلوں میں شراب کی خرید وفروخت اور ملک کے مختلف مقامات پر قحبہ گری کے اڈوں کا بند ہونا ضروری ہے۔قائد اعظم، علامہ اقبال اور علماء اسلام کی جہدوجہد کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں ہر شخص کیلئے یکساں قانون اور سہولیات میسر ہوں لیکن اس حوالے سے پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جرم و سزا کا نظام ہمہ گیر ہونا چاہیے۔ بااثر افراد اور عام لوگوں کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔ ملک کی معاشی ترقی کیلئے سود کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اسی طرح پاکستان کے داخلی اور خارجی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک کے تمام طبقات اور جماعتوں کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے قرآن و سنہ موومنٹ ملک کے دیگر مذہبی طبقات کے ساتھ ملکر ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔ شعائر اللہ کا دفاع کرنا ہر مسلمان کی زمہ داری ہے۔حرمت رسول اللہ، عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ و اہلبیت اور مساجد کے تحفظ کیلئے حکومت اور عوام کو اپنی زمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قیم الٰہی ظہیر نے کہا پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر حمزہ مدنی نے کہا پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور اس کے نظریے پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن زاہد نے کہا قیام پاکستان کیلئے علماء اور اہل دین نے بھرپور قربانیاں دی تھیں اور دفاع وطن کیلئے بھی ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پرجوش انداز میں نعرے لگائے گئے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے تجدید عزم کیا۔مزید قومی خبریں
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
-
وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
-
اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.