کامیڈین ننھا کی 39 ویں برسی پیر کو منائی گئی

پیر 2 جون 2025 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 39ویں برسی پیر کو منائی گئی۔دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے الف نون سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں فلم وطن کا سپاہی سے کیا۔

(جاری ہے)

معروف پاکستانی فلم دبئی چلو نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب،نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ،مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :