سانپ اور کتے کے کاٹنے کے بعد لگائے جانے والی ویکسین کے موثر استعمال اور بروقت طبی امداد کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 2 جون 2025 14:17

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) سانپ اور کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین کے مؤثر استعمال اور بروقت طبی امداد کےحوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈی ایچ ڈی سی کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ورکشاپ کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر زاہدہ قیوم ،کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محمد عظیم سمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز کو سانپ اور کتے کے کاٹنے کے بعد فوری اور درست علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ قیمتی جانوں کو بروقت بچایاجا سکے۔اس موقع پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے کہا کہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کے واقعات خاص طور پر دیہی علاقوں میں عام ہیں اس لیے ضروری ہے کہ طبی عملہ اس حوالے سے مکمل تربیت یافتہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت اس قسم کی ورکشاپس کے ذریعے طبی سہولیات کا معیار بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :