ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے

مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے،رپورٹ

پیر 2 جون 2025 15:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے ۔برطانوی میڈیا نے بتایا کہ مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال 14ہزار811 افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، اسی مدت کے دوران برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے، مہاجرین کو روکنے سے متعلق فرانس کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

متعلقہ عنوان :