میکسیکو ، بحالی مرکز میں آ تشزدگی سے 12 افراد ہلاک،تین زخمی

آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ،ریاستی اٹارنی جنرل

پیر 2 جون 2025 16:56

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)میکسیکو کے بحالی مرکز میں آ تشزدگی سے 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔چینی میڈیانے ریاستی اٹارنی جنرل کے حوالے سے بتایا کہ ریاست گواناجواٹو کے شہر سان ہوزے اٹربائیڈ میں ایک بحالی مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :