وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا

بدھ 20 اگست 2025 12:16

وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پر اپنا باضابطہ اکاؤنٹ لانچ کر دیا۔شنہوا کے مطابق اکاؤنٹ کی پہلی ویڈیو منگل کی دوپہر پوسٹ کی گئی - 27 سیکنڈ کا ایک کلپ جس میں ٹرمپ کو چلتے ہوئے اور اپنے حامیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں اُن کی 2016 کی ریپبلکن نیشنل کنونشن کی نامزدگی تقریر کی آڈیو شامل ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس اکاؤنٹ کو 57 ہزار سے زائد فالوورز نے فالوکیا، جبکہ وہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ جوڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنی صدارتی مہم کے دوران استعمال کیا تھا، اس کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :