ایڈوکیٹ مسعود احمد کھوسہ کو ضلعی چیئرمین صحبت پور بنایا جائے ،ذوالفقار کھوسہ

پیر 2 جون 2025 22:45

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) گوٹھ مراد علی کے سیاسی وسماجی رہنما سابق یونین کونسل خدائیدادکے ناظم اورتحصیل صحبت پور کے نائب ناظم ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع صحبت پور کی یونین کونسل مزوئی کے ناظم اور آدم پورکے عوامی سیاسی وسماجی رہنما ایڈوکیٹ مسعود احمد کھوسہ کو ضلعی چیئرمین صحبت پور بنایا جائے ،یونین کونسل مزوئی میں ایڈوکیٹ مسعوداحمد کھوسہ نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہواہے، وہ ایک پڑھے باشعور اور عوامی خدمت کرنے والے یونین ناظم کے طور پر ابھر کے سامنے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعفرآباد اور صحبت پور میں میر مہر اللہ خان کھوسہ کی سیاسی وسماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،یہ خاندان میر نبی خان کھوسہ کے دور سے ہی علاقے میں اپنی سیاسی وسماجی خدمات کو سرانجام دیتے ہوئے کھوسہ برادری کے لئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا کہ ہم جمہوری عمل پہ یقین رکھنے والے لوگ ہیں ، علاقے میں سارے فیصلے جمہوری اقدار کے مطابق ہونے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع صحبت پور کی یونین کونسل مزوئی کے ناظم ایڈوکیٹ مسعود احمد کھوسہ یقینا قابل اور لائق شخصیت کے مالک ہیں،ان کا بطور ناظم علاقے میں رویہ مثبت طرز کے طورپر ابھر کے سامنے آیا ہے،موجودہ سیاسی صورتحال میںایڈوکیٹ مسعود احمد کھوسہ علاقے میں ہر سطح پر اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ مدبرانہ قیادت اور اہلیت کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ایک سماجی سائنس ہے اور ہم سیاسی عمل کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل ڈھونڈنے پہ یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے میر سلیم خان کھوسہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں میر مہر اللہ خان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے فرزند نوجوان قیادت ضلع صحبت پور کی یونین کونسل مزوئی کے ناظم ایڈوکیٹ مسعود احمد کھوسہ کو جلد ازجلد ضلعی چیئرمین صحبت پور بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :