سوات،چارباغ بازار کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا معائنہ، مہنگائی پر جرمانے عائد کردیئے

پیر 2 جون 2025 20:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ زاکر اللہ نے چارباغ بازار کا معائنہ کیا جہاں گوشت، پولٹری، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری نرخوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نرخنامے کو نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے تاکہ عام صارفین کو قیمتوں سے آگاہی ہو اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :