/ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے امن کمیٹی علماء کرام وفد کی ملاقات‘عیدالاضحی اور محرم پر سکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو

پیر 2 جون 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے امن کمیٹی علماء کرام کے وفدنے اُنکے دفتر میں ملاقات کی۔مختلف مسالک کے علماء کرام ملاقات میں شریک ہوئے۔ مولانا اسد عبید، محمدنصیر احرار، عزیزالرحمان، بابر فاروق رحیمی ،رانا نصراللہ، شکیل الرحمان ودیگر وفد میںشامل تھے۔ملاقات میں عیدالاضحی اور محرم الحرام سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے علماء کرام کو قربانی کی کھالیںو عطیات اکٹھے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جاری کردہ قوانین اور کالعدم تنظیموں کی فہرست بارے بارے آگاہ کیا۔ علماء کرام نے عید الاضحی سیکورٹی بارے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ فیصل کامران نے علماء کرام کی تجاویز کے حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے میں علماء کرام کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بڑے چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔ علماء کرام نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :