ڈپٹی کمشنر اوستامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کااجلاس

پیر 2 جون 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران افسران نے اپنے درپیش مسائل، تعلیمی میدان میں کی جانے والی کوششوں اور سکولوں کے متواتر دوروں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اس وقت گرمیوں کی تعطیلات جاری ہیں، جیسے ہی چھٹیاں ختم ہوں، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو پوری سنجیدگی اور بہتری کے ساتھ بحال کیا جائے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :