Live Updates

وفد سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ ) کا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ

منگل 3 جون 2025 12:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ )کے وفد نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت سینئر وائس چیئرمین سیماپ سلیمان علی مغل اور چیئرمین ٹیکنالوجی اور انوویشن سمٹ کمیٹی سلمان آصف اعوان نے کی۔رکن ٹی آئی ایس کمیٹی محمد نعیم و دیگر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وفد سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سیماپ )کے اس دورے کا مقصد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ رواں ماہ 19 جون 2025 کو نجی مارکی میں ہونے والی ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ (TIS-2025)میں ایک مخصوص بوتھ قائم کریں تاکہ کاروباری اور جدت طرازی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان نے سیماپ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ویمن چیمبرآف کامرس کی جانب سے مذکورہ نمائش میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات