کارتک آریان کی 5 کرداروں کیلئے حیرت انگیز ٹرانسفارمیشنز

منگل 3 جون 2025 17:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)بالی وڈ میں اداکاروں کی موجودہ لاٹ کے نوجوان اداکاروں میں اگر کسی نے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کیاور خود کو ایک مکمل فنکار کے طور پر منوایا ہے تو اس کا نام کارتک آریان ہے۔ ایک وقت تھا جب کارتک آریان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا تھا جو صرف رومانوی کامیڈی کے ہیرو سمجھے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم کڑی محنت سے انہوں نے خود کو ایکا فنکار ثابت کیا ہے کہ جو ہر کردار میں جان ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارتک ہر فلم کو نہ صرف چیلنج کے طور پر لیتے ہیں بلکہ کردار کے تقاضوں کے مطابق خود کو مشکل سے مشکل طریقے سے اس کو مکمل طور پر اپنا کر اسکرین پر جادو چلانا جانتے ہیں۔ذیل میں کارتک کی ایسی ہی چند فلموں کا ذکر ہے جس میں معمول سے ہٹ کر کرداروں کو انہوں نے اپنی سخت محنت کے ذریعے اسکرین پر منوایا اور شائقین کی داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :