ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا دورہ مویشی منڈی نیا موآنہ،سکیورٹی و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 3 جون 2025 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے صفائی، جانوروں کی صحت اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے مویشی منڈی نیا موآنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجر برادری اور مویشی لانے والے بیوپاریوں سے درپیش مسائل بارے بات چیت کی اورمتعلقہ اہل کاروں کو ہدایت کی کہ خریداروں اور بیوپاریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، منڈی میں پانی، روشنی، پارکنگ اور شیڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کو سہولت دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو منڈی میں قائم ویٹرنری کیمپس اور سہولت مراکز بارے بریفنگ میں بتایا گیا کہ منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات اور جانوروں کی چیکنگ اور ویکسینیشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :