پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ماہرین کی آمد

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی

اتوار 7 ستمبر 2025 14:35

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی۔ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔