عید الاضحیٰ کے موقع پر انتظامی امور سمیت سکیورٹی کے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنائیں جائیں گے،آر پی اوگوجرانوالہ

منگل 3 جون 2025 15:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پو لیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عید قربان پر امن وامان اور سیکورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا‘ ڈویژن بھر میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کی گراں قدرخدمات ہیں، ان کے تعاون سے امن کا یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوام کو عیدالاضحیٰ کے ایام پر امن ماحول میسر آسکے۔

کمشنر اور آر پی او نے ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل امن کمیٹی کے اہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرنوید احمد‘ ڈویژنل امن کمیٹی کے معزز اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر اور آر پی او کہا کہ حسب سابق امسال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر انتظامی امور سمیت سکیورٹی کے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنائیں جائیں گے جس کیلئے متعلقہ محکموں سے مربوط کوآرڈینیشن کے ذریعے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید قربان پرامن ومان کا قیام اہم ترین ترجیح ہوگی جس کو پولیس افسران، جوانوں اوردیگر اداروں کے ساتھ علماء کرام مذہبی راہنماؤں اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے برقرار رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :