عارف والا ،مویشی منڈی میں خرید وفروخت کرنے والے افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جا ئے،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 3 جون 2025 16:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا رائے فیصل عمران نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں خرید وفروخت کرنے والے افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے ،جانوروں کیلئے پینے کیلئے صاف پانی اور لائٹس کا بندوبست کیا گیا چوبیس گھنٹے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مویشی منڈی عارفوالا کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے بیوپاریوں سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور خریداروں سے مویشی منڈی میں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اور بروقت انکے مسائل حل کرنے اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات اٹھارکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :