قوم یوم استحصال منا رہی ہے اور اپوزیشن یوم احتجاج منارہی ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

منگل 5 اگست 2025 17:07

قوم یوم استحصال منا رہی ہے اور اپوزیشن یوم احتجاج منارہی ہے،وفاقی وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کی مذمت کے طور پر یوم استحصال منا رہی ہے اور اپوزیشن یوم احتجاج منارہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد سومرو کی نشست چالیس دن غیر حاضر رہنے کی وجہ خالی قرار دی گئی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن ارکان یہاں ہر وقت کاغذ پھینکتے رہتے ہیں شور شرابہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کئی دفعہ معاملات حل کرنے کی بات کی،آپ پر امن احتجاج کی بات کرکے روزانہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں،آج استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور آپ احتجاج کر رہے ہیں۔