پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 5 اگست 2025 17:07

پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)حکومت نے پنجاب میں جدید ٹی ڈی سی پی کمیونٹی کلب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیونٹی کلب میں جم، یوگا، سوئمنگ، سپورٹس کی سہولت موجود ہونگی،کلب میں بچوں کیلئے پلے ایریا اور ای لرننگ زون بھی شامل ہونگے،لائبریری، کیفے، کلچرل سٹیج، فنون لطیفہ کی سہولیات بھی دستیاب ہو نگی،فیملیز کیلئیتفریح، تعلیم سمیت ایک ہی جگہ تمام سہولیات ہونگی۔

(جاری ہے)

کلب میں انڈوروآٹ ڈور گیمز، ٹینس، باسکٹ بال،فٹبال گرانڈ ہوگا،ٹی ڈی سی پی کلب میں کمیونٹی ہال اور بینکوئٹ ایریا بھی بنایا جائے گا،شہریوں کیلئے جدید طرز زندگی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سکیورٹی، فرسٹ ایڈ اور پارکنگ سمیت مکمل انتظامات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :