بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید کشمیری کو سلام پیش کرتے ہیں،خواجہ سلمان رفیق

منگل 5 اگست 2025 16:19

بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید کشمیری کو سلام پیش کرتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یوم استحصال کشمیر پر کہاہے کہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید، جموں و کشمیر کی ماو ں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں پر مظلوم کشمیری عوام کے خون کے نشان ہیں۔ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں بے مثال ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان نے دنیا کے ایوانوں میں ہر بار کشمیریوں کے حق کی آواز بلند کی ہے، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔