5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے،وزیر قانون

بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اعظم نذیرتارڑ

منگل 5 اگست 2025 19:42

5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)یوم استحصال کشمیر کے موقع پرسینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر قانون وانصاف نے کہا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، کشمیر اب بھی بدترین محاصرے، بلیک آؤٹ، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔عالمی برادری ظلم پر خاموشی اختیار نہ کرے، یہ دراصل حمایت کے مترادف ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عالمی فورمز پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ کشمیر کی آزادی، امن اور انصاف کی جدوجہد میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔