
کشمیری ڈرنے یا جھکنے والی قوم نہیں، انکی آہیں اور قربانیاں رنگ لانے والی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے،استحصال کشمیر کا دن مودی کی فاشسٹ سوچ کا عکاس ہے
منگل 5 اگست 2025 18:42

(جاری ہے)
بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔
جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔عظمیٰ بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
شازیہ مری کا ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
وفاقی وزیرِصحت نے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر منفی پروپیگنڈہ رد کر دیا
-
حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 494 ملزمان گرفتار
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان اور عالم اسلام کی خدمات کے عوض " محافظ حرمین الشریفین" کے سرکاری ٹائٹل سے نواز جانا چاہیے؛ خواجہ رمیض حسن
-
گھریلو ناچاقی پر مشتعل شخص نے بیوی ،باپ کو قتل اور 12 سالہ بیٹی کو زخمی کردیا
-
چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 97 پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے پتنگ فروش کوگرفتار کرلیا
-
اوکاڑہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کا جلال پور پیروالہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ گیس پائپ لائن کا جائزہ لیا
-
اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے،حافظ نعیم الرحمان
-
اعجازچودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
-
وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کے اتحاد کی علامت ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری
-
فلاحی اداروں کا سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں اقدامات قابل ستائش ہیں، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.