امیربالاج قتل کیس،3ملزمان پر فرد جرم عائد

منگل 3 جون 2025 18:48

امیربالاج قتل کیس،3ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) امیر بالاج قتل کیس میں 3ملزمان ملزمان بلال،ہارون اور فیصل محمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور اسد حفیظ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پرتین گواہوں کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کیس میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ مفرور ہیں ۔ عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔عدالت نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت24جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں امیر بالاج کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔