سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک خلیل احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعرات 5 جون 2025 16:06

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک خلیل احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے ملک خلیل احمد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔