ملیرجیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہوئے ،زیادہ تر قیدی سرکل نمبر چار اور پانچ سے فرار ہوئے

منگل 3 جون 2025 19:36

ملیرجیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہو گئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق ابتدائی گنتی کے بعد فرار قیدیوں کی صحیح تعداد سامنے آ گئی ہے۔لانڈھی جیل کی بیرکس میں گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق زیادہ تر قیدی سرکل نمبر چار اور پانچ سے فرار ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم دیگر بیرکس سے بھی قیدیوں کے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ 80 سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف مقامات سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پچاس سے زائد قیدی جیل کی کالونی کی حدود میں ہی جیل کے عملے نے دھر لیے تھے۔فرار ہونے والے قیدیوں میں اکثریت منشیات کے عادی افراد پر مشتمل ہے۔ جیل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تیزی سے کارروائیاں کر رہے ہیں، اور سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کا کہنا ہے کہ تمام فرار قیدیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :