کے این اکیڈمی اور دی آرکیڈ اسکول کے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم

منگل 3 جون 2025 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)کے این اکیڈمی اور دی آرکیڈ اسکول کے نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی رنگ رنگ تقریب بچوں کے والدین کی موجود گی میں کے این اکیڈمی ملیر کیمپس میں منعقد کی گئی ۔اس رنگ رنگ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ ، ڈی ایس پی ٹریفک آپریشن/سیکیورٹی سعید احمد،ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم گروپ ظفر ریاض باری اور گروپ ہیڈ کے این ایجوکیشن ویلی مس کرن تنویر و دیگر معززین نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں اسناد ،شیلڈ تقسیم کیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سید پیر محمد شاہ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کے این اکیڈمی اور دی آکیڈ اسکول تعلیمی فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک آپریشن/سیکیورٹی سعید احمد کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ دن خاص ہے اور یہاں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم گروپ ظفر ریاض باری کا کہنا تھا کہنا ہمارے چیئر مین خلیل احمد نینی تال والا،جنید خلیل نینی تال والاکا طلبا ء کے لئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا او ر طلبا ء کی حوصلہ افزائی کرنا پہلی ترجیح ہے۔تقریب میں کے این اکیڈمی اور دی آرکیڈ اسکول کے پرنسپلز،اساتذ،اسٹاف ،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :