لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کی روانگی منسوخ

جمعرات 21 اگست 2025 17:23

لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کی روانگی منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق مذکورہ ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوںمیں ایڈ جسٹ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ٹرین میں ایڈجسٹ کیا گیا ۔علاوہ ازیںپاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکار رہی ۔