پنجاب میں رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں میں 80فیصد اضافہ

صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1لاکھ 30ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے ‘ محمد وقاص نذیر

جمعرات 21 اگست 2025 17:11

پنجاب میں رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں میں 80فیصد اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن موٹر سائیکل سواروں کا محفوظ سفرکے تحت ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیوں میں تیزی آگئی ، رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1لاکھ 30ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں میں 80فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کو 85ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری، ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 10ہزار، راولپنڈی نے 6600شہریوں کو جرمانے کیے۔ ٹریفک پولیس ملتان نے 5ہزار اور سیالکوٹ نے 2700شہریوں کو ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ہیلمٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، ایکسیڈینٹ کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی کاروائیوں سے گریز نہیں کرے گئے،وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :