
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کا مظاہر ہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ،یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ،نوجوانوں کو اپنی نظریاتی ریاست کی میراث ، تاریخ سمجھنی چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ہندوستان کا خیال تھا کہ اپنی دہشتگردانہ پراکسیوں کی مدد سے حملہ کرکے پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کر دیں گے ، سب الٹ ہوگیا ،صحافیوں سے بات چیت
جمعرات 21 اگست 2025 17:28

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں ہوا نہ ہی معافی کا ذکر ہوا،ذاتی مفاد اور تشہر کیلئے یہ ایک صحافی کی اپنی کوشش ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ نو مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آ نا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی ہو کر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ہے،یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں،نوجوانوں کو اپنی نظریاتی ریاست کی میراث اور تاریخ سمجھنی چاہیے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ ہندوستان کا خیال تھا کہ اپنی دہشت گردانہ پراکسیوں اور دیگر سہولت کاروں کی مدد کے بعد اب جب وہ حملہ کرے گا تو پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کر دیں گے مگر سب الٹ ہو گیا ،پاکستان اور پاک فوج کا بھرپور جواب ملا تو انکی اپنی پراکسیز اور وہ خود ڈس کریڈٹ ہو گیا ،ان کے کسی نے ان کو کہا کہ ہندوستان اربوں ڈالر کی عسکری مشین رکھتا ہے تو با آسانی پاکستان کو شکست دے دیں گے،کسی نے کہا کہ بھارت کو حملہ کرنا چاہیے تا کہ ایک طرف سے ہندوستان اور دوسری جانب سے انکی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الندوستان بھی بیک وقت حملہ کریں گے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دونوں محازوں پر دشمن کا مقابلہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے الیگل سپیکٹرم کو ختم کرنے کا جو فیصلہ تمام سیاسی پارٹیوں نے میں کیا تھا، آج تک اس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا ۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی قیام پذیر افغانوں کو نکالیں جو کہ جرائم میں ملوث ہیں تو ہمارے ہی ملک کے چند سیاسی و کریمنل کرداروں کو مسئلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر مکمل عمل بہت ضروری ہے ،گورننس کے گیپس کو فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستانی نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
دہشتگرد مذاکرات سے انکاری، آپریشن کے سوا کوئی حل نہیں تھا،گورنر فیصل کنڈی
-
ساندہ پولیس نے 10 سالہ بچی کو حراساں کرنے والے حجام گرفتار
-
پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لا رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
چیچہ وطنی،پولیس نے ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ عقیدت کے عالمی دن پر پیغام
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
چیئرمین سینیٹ کی لیبیا کے خودمختار فنڈ کے وفد سے ملاقات، ک مشترکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے تعلقات کے فروغ پر زور
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کا مظاہر ہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینوں کی روانگی منسوخ
-
لاہور میں 10 سالہ بچی کو حراساں کرنے والا حجام گرفتار
-
امتحان میں فیل ہونے پر 17سالہ طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
-
پنجاب میں رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں میں 80فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.