تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا

منگلا میں پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے

جمعرات 21 اگست 2025 15:38

تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیم میں پانی کی سطح اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 100 فیصداور منگلا ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔اسی حوالے سے ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ68 ہزار 300 اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منگلا ڈیم کا لیول 1217.45 فٹ ہے، منگلا پر دریائی جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔اس کے علاوہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500، اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر دریائیچناب میں پانی کی آمد67 ہزار 600، اخراج 49 ہزار کیوسک، نوشہرہ پر دریائیکابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 600 اور اخراج 44 ہزار 600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ اور گدو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ، چشمہ اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ معمول کے مطابق ہے جب کہ دریائے جہلم، دریائے چناب اور دریائے راوی میں بہاؤ معمول اور دریائے راوی میں بسنتر کے مقام پر بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔