لورالائی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

منگل 3 جون 2025 20:10

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)لورالائی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدائت پر ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کے حکم پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل صدر لورالائی کلیم اللہ خان کی زیرنگرانی انسپکٹر ظہیر علی جمالی ایس ایچ او اور ایڈیشنل ایس ایچ او عبداللہ باتوزئی پولیس تھانہ محمد اشرف شہید سٹی لورالائی شہید لورالائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے مطلوب روپوش ملزم 1۔

(جاری ہے)

اویس قرنی ولد داد محمد قوم بڑیچ ساکن کوئٹہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔