ڑ* فیصل آباد،انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا

K پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 52/42 پوائنٹ سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو32/31 پوائنٹ سے شکست دی

منگل 3 جون 2025 21:40

ظ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 52/42 پوائنٹ سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو32/31 پوائنٹ سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنماچوہدری فقیر حسین ڈوگر، میاں عبدالمنان، خواجہ محمد اسلام تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،سابق سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نزیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز ساجدہ لطیف،محمد جمیل،پروینشل کوچ زرینہ وقار اور تحصیل سپورٹس افسران و فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن اور کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :