بہاول پور ضلع میں عید الاضحی کے ایام میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا

منگل 3 جون 2025 23:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت 7 جون سے 9 جون2025ء تک عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور حکم نامے کے ذریعے دفعہ144 کے تحت ضلع بہاول پور کی حدود میں دریاؤں، جھیلوں اور نہروں میں تیرا کی پر، نہانے اور کشتی رانی پر پابندی ہوگی جبکہ ون ویلنگ، موٹر سائیکل ریس اور بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔یہ حکم نامہ 6 جون سے10 جون تک نافذرہے گا۔

متعلقہ عنوان :