کینیڈا ، ٹورنٹو کے یارک ڈیل مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

بدھ 4 جون 2025 11:10

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے یارک ڈیل مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے تصدیق کی ہے کہاس واقعہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیاجبکہ پانچ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے تاحال کسی مشتبہ شخص بارے تفصیلات جاری نہیں کیں۔