Live Updates

سعودی عرب سمیت دنیا کے بپشتر ممالک میں عید الاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں نماز عید ادا کر دی گئی

جمعہ 6 جون 2025 09:00

سعودی عرب سمیت دنیا کے بپشتر ممالک میں عید الاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج(جمعہ کو) عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمانبرطانیہ، امریکا، کینیڈا ، آسٹریلیا اور عراق میں بھی آج(جمعہ ) کو پورے مذہبی عقدت اور احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ۔

سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے خطاب میں عازمینِ حج کو مخاطب کرتے ہوئے امت مسلمہ سمیت فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے، جس کے بعد سر منڈوایا جائے گا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات