سپین کا اسرائیلی کمپنی کے تیارٹینک شکن میزائل سسٹم کا معاہدہ منسوخ

دو اکتوبر 2023 سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی تھی، سپین

بدھ 4 جون 2025 13:13

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)وزارتِ دفاع نے ہسپانوی میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے سپین ٹینک شکن میزائل نظام کی خریداری منسوخ کر رہا ہے جو سپین میں اسرائیلی کمپنی کے ایک ذیلی ادارے نے تیار کرنا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے 168 سپائیک ایل آر ٹو ٹینک شکن میزائل نظاموں کی خریداری متار ہو گی جس کی مالیت کا تخمینہ 285 ملین یورو ہے۔ مقامی پریس کے مطابق یہ سسٹم پاپ ٹیکنوز نے تیار کرنے تھے جو سپین میں اسرائیل کے رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کا ذیلی ادارہ ہے۔ہسپانوی حکومت نے تین اکتوبر 2023 کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :