
اہلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ پر شہزادہ ہیری نے بھائی کو مکا جڑ دیا، نئی کتاب میں دعوی
شاہی خاندان کی دراڑیں مزید گہری، پرنس اینڈریو کی نجی زندگی کے حوالے سے مزید انکشافات
اتوار 3 اگست 2025 15:15

(جاری ہے)
شہزادہ ہیری کی ٹیم نے دعوے کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا، ہم واضح طور پر بتاتے ہیں کہ پرنس ہیری اور پرنس اینڈریو کے درمیان جسمانی طور پر کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، اور نہ ہی پرنس اینڈریو نے میگھن مارکل سے متعلق کوئی نامناسب تبصرہ کیا۔
مگر اس تردید کے باوجود مصنف اینڈریو لانی اپنے مقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا ذریعہ نہایت قابلِ اعتماد ہے، اینڈریو کے بہت قریب رہا ہے، اور میرے پاس تفصیلات کی بھرمار ہے۔ میرے ناشر نے تبصرے کے لیے سسیکس خاندان سے رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔یہ نیا تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پرنس ہیری پہلے ہی برطانوی میڈیا، خصوصا ڈیلی میل کے خلاف عدالتی مقدمات میں مصروف ہیں۔ ہیری کا الزام ہے کہ ان کی ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئیں۔کتاب میں پرنس اینڈریو کی زندگی سے متعلق مزید متنازع تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ مصنف کے مطابق، بدنام زمانہ شخصیت جیفری ایپسٹین نے ایک بار کہا تھا کہ اینڈریو عورتوں کے معاملے میں مجھ سے بھی زیادہ جنونی ہے۔کتاب میں بعض ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ پرنس اینڈریو نے زندگی میں ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کیے، اور انہیں سیریل سیکس ایڈکٹ کہا گیا۔یاد رہے کہ پرنس اینڈریو کو 2022 میں جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شاہی معاملات سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ورجینیا جیفری نامی خاتون نے دعوی کیا تھا کہ اینڈریو نے انہیں اس وقت جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں۔ یہ کیس میں معاملات عدالت سے باہر ہی طے پا گئے تھے، مگر پرنس اینڈریو کو شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس تمام تر صورتحال نے نہ صرف شاہی خاندان کی شفافیت اور ساکھ پر سوالات کھڑے کیے ہیں بلکہ شہزادہ ہیری اور بکنگھم پیلس کے درمیان بڑھتے فاصلے کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
-
اہلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ پر شہزادہ ہیری نے بھائی کو مکا جڑ دیا، نئی کتاب میں دعوی
-
دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے سابق نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا
-
ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
-
روس کے اشتعال انگیز بیانات، ڈونلڈٹرمپ کا امریکی جوہری آبدوزوں کو پوزیشن سنبھالنے کا حکم
-
غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ، ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید اموات
-
ٹرمپ کی وسطی ایشیائی ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں
-
غزہ کے لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹرمپ
-
روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
-
ٹیسلا کی "آٹوپائلٹ" ٹیکنالوجی حادثے کی ذمہ دارقرار، عدالت کا 242.6 ملین ڈالر ہرجانے کا حکم
-
الیکشن کمیشن بی جے پی کیلئے ” ووٹ چوری “ میں ملوث ہے، راہول گاندھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.