پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری

رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1ارب 3 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی‘ ترجمان

بدھ 4 جون 2025 13:18

پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ہیں ، رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر 1ارب 3 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 29کروڑ 27لاکھ 46ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 31کروڑ 76لاکھ 60ہزار روپے دئیے گئے، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 14کروڑ 74لاکھ 57ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، گذارا الائونس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 11کروڑ 66لاکھ 50ہزار روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 12کروڑ 42لاکھ 58ہزار روپے سے زائد رقم جاری، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 02کروڑ 85لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 77لاکھ 19ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :