انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 6جون کو پہلے میچ سے ہوگا

بدھ 4 جون 2025 13:22

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان  ٹی ٹونٹی   سیریز کا آغاز ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 6جون کو ہوگا ، پہلا میچ ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے 0-3 سے جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم چیسٹرلی سٹریٹ پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جون کو کھیلے گی اور یہ میچ ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم کو ہیری بروک لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 جون کو کائونٹی گرائونڈ برسٹل میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10جون کو روز بائول،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :